ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو پولیس نے کان پھاڑنے والے ہارنس کے خلاف کی کارروائی

منگلورو پولیس نے کان پھاڑنے والے ہارنس کے خلاف کی کارروائی

Thu, 18 Apr 2024 20:54:24    S.O. News Service

منگلورو 18 / اپریل (ایس او نیوز) منگلورو سٹی پولیس کمشنریٹ کی جانب سے شہر میں ان بسوں اور بھاری ٹرکوں کے خلاف کارروائی کی گئی جن میں تیز اور کان پھاڑنے والے ہارن  لگائے  گئے تھے۔

    پولیس کمشنر انوپم اگروال، ڈی سی پی کرائم اینڈ ٹریفک بی پی دنیش کمار اور اے سی پی ٹریفک نجمہ فاروقی کی رہنمائی میں سٹی کمشنریٹ کی طرف سے چلائی گئی مہم کے دوران  تیز ہارنس استعمال کرنے والوں کے خلاف 103معاملے درج کیے گئے اور 51,500  روپے جرمانہ وصول کیا گیا ۔ اسی کے ساتھ  کُل 44 تیز ہارنس موٹر گاڑیوں سے نکال دئے گئے ۔  

    پولیس کا کہنا ہے کہ اس مہم کی وجہ سے صوتی آلودگی پر قابو پانے والے قواعد کی پابندی کرنے اور شہر میں روڈ سیفٹی کے مقاصد حاصل کرنے میں مدد ملے گی ۔ 


Share: